ضلع کیچ کے تحصیل زامران کے علاقے جمکی تنک میں پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
اس دوران دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ جبکہ جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں زامران کے علاقے تگران، وکائی میں پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک ٹرک کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
دھماکے کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک اور کم از کم چار مزید زخمی ہوئے، جبکہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی تھی تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔