زامران: قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

234

بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں قابض پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ 15 اپریل کی شام 5:20 بجے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے زامران میں سادیم کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ قابض فورسز کی جانب سے 13 سے زائد مارٹر گولے داغے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی تاہم بلوچ سرمچار حملے کے بعد بحفاظت نکلے اور اپنے ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔