دکی: لیویز فورس کی گاڑی کھائی میں گر گئی، ایک اہلکار ہلاک، سات زخمی

77

دکی دکی کے علاقے مانکی ڈیم کے قریب لیویز کی گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث ایک اہلکار ہلاک جبکہ سات اہلکار زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب لیویز اہلکار ایک مشکوک ایکس گاڑی کا تعاقب کر رہے تھے، جو ناکہ توڑ کر فرار ہو گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعاقب کے دوران لیویز کی گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری، حادثے میں ڈرائیور سمیت سات اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال دکی منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد تین زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ ان میں سے ایک زخمی اہلکار، دین محمد بلوچ، دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کوئٹہ میں دم توڑ گیا۔

مشکوک گاڑی واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔