ضلع خضدار تحصیل وڈھ کی سب تحصیل سارونہ کے موضع کوچھ اور گردونواح میں مال مویشیوں پر پراسرار بیماری نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اب تک سو سے زائد مال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔
مقامی لوگوں نے بتاتا کہ کلی رمضان، سارونہ کوچھ سے تعلق رکھنے والے جمیل احمد کے گھرانے میں صرف ایک ہفتے کے دوران دس سے پندرہ بکریاں اس بیماری کا شکار ہو کر مر چکی ہیں۔ یہ بیماری انتہائی خطرناک ہے، جس میں جانور پہلے خوراک کھانا چھوڑ دیتے ہیں، کمزور ہو جاتے ہیں، اور کچھ دنوں کے اندر مر جاتے ہیں۔ اس بیماری سے پھیپھڑوں میں سوجن، جگر پر دھبے اور جسمانی نظام کی مکمل کمزور ہوکر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔
لوگوں نے بتایا کہ بارشوں کے نہ ہونے سے زرعی شعبہ پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہے، فصلیں کم پیداوار دے رہی ہیں، کھاد اور ادویات کی قیمتیں عام دیہی کسان کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ ایسے میں دیہی علاقوں کی واحد سہارا مال مویشی پال کر گزبسر ہوتاہے ۔ اس طرح کی بیماری کا حملہ غریب عوام کے لیے معاشی تباہی کا سبب بن رہا ۔
مقامی لوگوں نے اپیل کی ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک، خضدار ہنگامی بنیادوں پر اس بیماری پر توجہ دیں ۔ جلد از جلد ویٹرنری ٹیمیں سارونہ، کوچھ اور گردونواح کے دیہات میں بھیجی جائیں۔ ویکسینیشن اور مفت علاج کی مہم شروع کی جائے۔ اگر فوری اقدام نہ اٹھایا گیا تو یہ بیماری دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتی ہے اور دیہی معیشت مکمل طور پر زمین بوس ہو جائے گی۔