خاران ، ماشکیل: بی وائی سی قیادت کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے پاداش میں گرفتاریاں اور ایف آئی آر درج

137

عیدالفطر کے روز بلوچستان کے علاقے خاران اور ماشکیل میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر مرکزی قیادت کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے پاداش میں متعدد کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے ۔

ماشلیل میں سترہ کارکنوں پر ایف آئی آر جبکہ ساتھ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

خاران میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خواتین کارکن حاکمین بلوچ زرمینہ بلوچ اور عزیز اکرم اور دیگر کے خلاف سڑک بند کرنے کی مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ تاہم کارکنوں نے بوگس مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ پرامن احتجاج کے پاداش میں گرفتاریاں اور ایف آئی آر درج کرنے کا مقصد جبر کے خلاف بلوچ آواز کو دبانا ہے ۔ لیکن ہم پرامن احتجاج اور سیاسی مزاحمت کے ذریعے بلوچ نسل کشی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گئے ۔