حیدرآباد: ٹرین پر حملے کی ذمہ داری ایس آر اے نے قبول کرلی

261

سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) نے گزشتہ شب گدو چوک، حسین آباد کے قریب پنجاب جانے والی ایک ٹرین پر ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ترجمان کے مطابق واقعے میں متعدد پنجابی آبادکار زخمی ہوئے ہیں۔

ایس آر اے کے ترجمان “سوڈھو سندھی” کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی پنجابی رياست اور اس کی فوج سندھ کو اپنی کالونی سمجھ کر سندھ کی جغرافیہ، وسائل، زمینوں سميت زندگی کے تمام بنیادی وسائل اور ذرائع پر قابض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ ہماری شہہ رگ اور قومی پہچان سندھو دريا پہ مکمل قبضہ کر کے سندھ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نيست و نابود کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب سامراج کو یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سندھو درياه سندھی قوم کی پہچان، امانت اور ملکیت ہے۔ جس کا ہر صورت میں تحفظ اور دفاع کیا جائے گا اور اس کے لئے ہم آخری حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی(ايس آر اے) اپنی مزاحمتی جنگ سندھ کی مکمل قومی آزادی تک جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔