حکومت کی جانب سے شاہراہیں بلاک، اختر مینگل کی گرفتاری کی کوشش

402

اختر مینگل کو گرفتار کرنے کے لئے مستونگ لکپاس پاس کے مقام پر جاری بی این پی کے دھرنے کو فورسز نے بڑی تعداد میں گھیرے میں لے رکھا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق فورسز اختر مینگل کو گرفتار کرنے کےلئے موجود ہیں۔

بلوچستان کے حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے صبح چھ بجے اختر مینگل کو انکی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر بارے آگاہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اختر مینگل نے کوئٹہ کیجانب مارچ کیا تو گرفتار کر لیے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہیں بند کرنےکی کال عوام کو تکلیف دینا ہے۔ جبکہ حکومت دوسری جانب بلوچستان کے تمام شاہراہیں حکومت نے خود بلاک کر رکھی ہے۔

کوئٹہ کے تمام داخلی راستوں پہ کنٹینرز اور خندقیں کھود کر راستوں پہ رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہے۔

جبکہ نوشکی کو بلوچستان کے دیگر علاقوں سے ملانے والی شاہراہ آر سی ڈی شاہراہ پہ پولیس اور ایف سی کی جانب سے بند کردی گئی ہے جس کے باعث مسافر بسیں اور لوگ راستے میں پھنس گئے ہیں۔