بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے وندر اور شاہ نورانی کے قریب دو مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
وندر کے ساحلی علاقے بریدہ کیمپ کے قریب سمندر سے ایک نامعلوم شخص کی تین سے چار دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جاتی ہے، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ لاش کو ابتدائی کارروائی کے بعد سول اسپتال حب منتقل کر دیا گیا۔
شاہ نورانی درگاہ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت عمران شاہ ولد سید علی حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی کی عمر تقریباً 60 سال بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو قریبی تھانے منتقل کیا، جہاں قانونی کارروائی کے بعد اسے ایدھی ہوم سراب گوٹھ کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔