پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا۔
حب چوکی سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد ازاں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا نوشکی کا رہائشی نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت نصیر جان محمد حسنیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو گذشتہ سال 24 نومبر کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنے تھے۔
مذکورہ نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف انکے لواحقین سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین نے حب بھوانی کے قریب کئی روز تک دھرنا دے دیا تھا جہاں بعد ازاں حکومتی معاہدے اور نوجوانوں کی بازیابی کے یقین دھانی پر لواحقین نے دھرنا ختم کردیا تھا۔
نصیر محمد حسنیٰ کی بازیابی کی تصدیق بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کرتے ہوئے دیگر لاپتہ افراد کے بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔