بلوچستان کے شہر حب چوکی سے پاکستانی فورسز نے بلوچستان یونیورسٹی کے لٹریچر ڈیپارٹمنٹ کے سیکنڈ سمسٹر کے طالب علم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت کیا بلوچ ولد محمد اشرف، سکنہ مشکے کلر کے نام سے ہوئی ہے۔
خاندانی ذرائع نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔