جیونی: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکا

342

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل جیونی میں گبد کے علاقے میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکا ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے بعدفورسز نے حواس باختگی میں اندھا دند فائرنگ کی جس کی زد میں ایک راہگیر آگئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی نوجوان ملک مھمد ولد شاہ ملک کو فوری طور پر علاج کے لئے گوادر منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت ناز ک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے علاقے کی ناکہ بندی کی ہے ۔ تاہم حملے کے حوالے سے حکام نے ابتک کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ضلع گوادر میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظمیں متحرک ہیں اور فورسز پر مہلک  کرتے آرہے ہیں۔