جیونی: موبائل ٹاور کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

178

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 11 اپریل کی رات 12 بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے جیونی کے علاقے کپتگی میں جاسوسی کے لیے نصب موبائل کمپنی زونگ کے ٹاور پر حملہ کیا اور وہاں موجود تمام مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور موبائل کمپنیوں کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورکس کو بلوچ سرمچاروں اور عوام کے خلاف قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کی سہولت کاری کا ذریعہ بنانے سے گریز کریں بصورتِ دیگر ان کے ٹاورز پر حملے اور مشینری کو نقصان پہنچانے کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔