بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں بی وائی سی کے رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر افراد کی رہائی کے لیے عید کے دن ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی تھی۔ تاہم، احتجاج کے ایک دن بعد، اس میں شریک متعد افراد کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والوں میں دو افراد کی شناخت محمد کریم ولد محمد شریف، سکنہ جھاؤ ڈولیجی، اور شبیر ولد اسماعیل، سکنہ کیچ، کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں گزشتہ روز فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز کی زیادتیوں کے خلاف آج ایک بار پھر جھاؤ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔