بلوچ ریپبلکن پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق پارٹی کی جانب سے جرمنی کے شہر کوبلنز میں بلوچستان میں جاری پاکستانی فوج کے مظالم کے خلاف ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں شریک افراد نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، خاص طور پر جبری گمشدگیوں، جعلی انکاؤنٹرز اور فوج و خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ افراد کی حراست میں ہلاکتوں کی شدید مذمت کی۔
بی آر پی کے کارکنوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور مہذب دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں جاری ریاستی جبر و تشدد کا نوٹس لیں، اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور بلوچ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔