بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے کیچ میں قابض پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ اپریل کی رات کو 8:30 بجے کے قریب تمپ کے علاقے کسانو میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر کے متعدد گولے داغے جو کیمپ کے اندر اہداف پر گرے ۔ بعدازاں سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان بھر میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپوں کو حملے میں نشانہ بناتا رہے گی۔