تمپ اور خاران میں قابض فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

146

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 06 اپریل کی رات 9:00 بجے، تمپ کے علاقے آسیاباد میں قائم قابض پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر کے متعدد گولے داغے، جو اپنے اہداف پر لگے۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں 06 اپریل شام 9 بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے خاران شہر میں جوژان کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جزوی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف تمپ اور خاران میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اپنے حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔