تربت: ڈنک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

132

تربت کے علاقے ڈنک میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے امان ولد غلام، ساکن دشت کو ہلاک کر دیا۔ مقتول اس وقت گوگدان میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔