تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ شخص کی لاش برآمد

132

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گروکی ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کو رات گئے برآمد کر کے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت شیر خان ولد نزیر، سکنہ وارڈ نمبر 1 پسنی، کے طور پر ہوئی۔

شیر خان کو 15 اپریل کی رات 1 بجے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

نوجوان کی گمشدگی کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اس کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔ لاش کی برآمدگی کے بعد ورثاء کو اطلاع دی گئی۔

خیال رہے کہ دو روز کے دوران بلوچستان میں ماورائے عدالت قتل ہونے والے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس سے قبل ایک واقعہ گوادر کی تحصیل پسنی سے رپورٹ ہوا ہے جہاں مقامی انتظامیہ کو ایک کم عمر نوجوان کی لاش ملی ہے۔ جسکی شناخت نظام ولد محمود کے نام سے ہوئی ہے، جسے 12 اپریل کو ببر شور کے علاقے سے پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا اور وہ اس کے بعد سے لاپتہ تھے۔

خضدار کے علاقے نال سے بھی ایک نوجوان کی لاش ملی تھی، جسکی شناخت فاروق احمد کے نام سے ہوئی تھی جسے 14 اپریل کو لاپتہ کیا گیا تھا