تربت: ناصرآباد میں یو بی ایل بینک لوٹ لیا گیا

262

تربت کے علاقے ناصرآباد میں واقع نئی بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی برانچ کو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ملزمان بینک میں داخل ہوکر عملے کو یرغمال بنانے کے بعد نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بینک معمول کے مطابق کھلا تھا۔ مسلح افراد نے بینک عملے کو اسلحے کے زور پر قابو میں لیا اور واردات مکمل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک لوٹی گئی رقم کی درست تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔