تربت: مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک

249

تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ آج صبح تربت کے کلاتک کے مقام پر پیش آیا، فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فضل ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے تھا تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔