تربت: آبسر میں فورسز کے ناکے پر دستی بم حملہ

354

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں واقع آپسر کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے ناکے پر جمعرات کی شام ایک دستی بم حملہ کیا گیا۔

یہ حملہ اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب اُس وقت ہوا جب اہلکار چیکنگ میں مصروف تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق، نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ناکے کے قریب آکر دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

حملے نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

تاحال کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، یاد رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے قبل آج ضلع کیچ کے علاقے دشت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ راستے کی کلئرینس میں مصروف تھے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔