بھوک ہڑتال کا تیسرا دن، بیبرگ بلوچ کی صحت حراست کے دوران تشویشناک حد تک بگڑ گئی

127

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنما بیبرگ بلوچ کی حالت بھوک ہڑتال کے تیسرے روز تشویشناک حد تک بگڑ گئی ہے۔ وہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے حراست میں ہیں۔ گرفتاری سے قبل وہ پہلے ہی فالج کا شکار تھے، اور اب مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث ان کی طبیعت شدید بگڑ چکی ہے۔

آج بیبرگ بلوچ سے ملاقات کرنے والے اہل خانہ کے مطابق وہ شدید ہائپو ٹینشن (بلڈ پریشر میں خطرناک حد تک کمی) اور بارہا بے ہوشی کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان کی جسمانی حالت تیزی سے بگڑ رہی ہے اور فی الفور طبی امداد اور ہسپتال منتقلی کی ضرورت ہے۔ باوجود اس کے، پولیس حکام انہیں ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر رہے ہیں، جس کے باعث ان کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم ریاست کو خبردار کرتے ہیں کہ بیبرگ بلوچ کو درپیش کسی بھی قسم کے جسمانی نقصان یا ان کی زندگی کو لاحق کسی بھی خطرے کی تمام تر ذمہ داری ریاستی اداروں پر عائد ہوگی۔