بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج بلوچستان کے ضلع بولان کے تحصیل بھاگ میں پاکستانی پولیس تھانے میں کھڑی پولیس کی گاڑی کو دستی بم سے نشانہ بنایا- دھماکے کے نتیجے میں پولیس کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہاکہ ہم سختی سے پولیس کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ قابض پاکستانی فوج کے ہمراہ داری سے گریز کریں۔
ترجمان نے کہاکہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری اس طرح کے حملے بلوچستان کی ازادی تک جاری رہینگی۔