بولان: بھاگ پولیس تھانے پر دستی بم حملہ

159

ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں واقع پولیس تھانے پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا۔ ایس ایس پی کچھی رانا محمد دلاور کے مطابق حملہ آور بم پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پولیس کی ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ایس ایس پی کچھی کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کی داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔