بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا،درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ

113

بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آ گیا اور درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25، ژوب میں 35، سبی میں 46، تربت میں 43، نوکنڈی میں 43، چمن میں 36، گوادر اور جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

جبکہ طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران سے پریشان عوام گرمی کی شدت سے مزید پریشان ہیں ۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔