بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ جبکہ ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل صبح سوئی، ڈیرہ بگٹی میں سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انور ولد مغیم بگٹی کو عدالت کے باہر سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
انور بگٹی، جو لیویز فورس کے حاضر سروس اہلکار ہیں، انہیں جبری گمشدگی کے لاپتہ کردیا گیا۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
دوسری جانب نوجوان لکھاری اور پی سی ایس کوالیفائیڈ نظام حسن بلوچ بازیاب ہو گئے۔
یاد رہے کہ آج اُن کا پی سی ایس کا اہم انٹرویو شیڈول ہے۔