بارکھان، ڈھاڈر : پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 5 افراد جبری لاپتہ، 6 بازیاب

76

بلوچستان کے علاقے بارکھان سے پانچ افراد جبری لاپتہ جبکہ 6 بازیاب ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال 3 اپریل کو بارکھان رکھنی کے مرکزی بازار سے چمالنگ ڈھڈر کے رہائشی محمدانی مری خاندان کے 5 افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

جبری لاپتہ کیے گئے افراد میں سے بختیار ولد میانداد کو حراست کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جنہیں 7 روز بعد رہا کر دیا گیا۔ تاہم تشدد کی شدت کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور جان کی بازی ہار گئے۔

دیگر 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن میں سے ایک کی شناخت موسیٰ ولد میانداد کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ باقی 3 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

دریں اثنا رواں سال 4 اپریل کو دوزان ڈھاڈر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ محمد عمر ولد محمد انور، عبدالوہاب ولد غلام سرور، سراج احمد ولد پائند خان، بسم اللہ ولد غلام سرور، شاہجان ولد پائند خان اور صدام حسین ولد سائیں داد قوم کرد سکنہ دشت مستونگ بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔