بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعہ مغرب کے وقت الندور کے مقام پر پیش آیا جہاں ناصر کریم ولد عبدالکریم نامی شخص کو نشانہ بنایا گیا جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زبیر احمد اور عابد علی نامی دو افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر کریم ماضی میں ایک مسلح تنظیم سے وابستہ رہے تھے تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے پاکستانی فورسز کے سامنے سرنڈر کر دیا تھا۔ حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔