پنجگور: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر دھماکا

451

قافلے میں شامل گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پروم کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو راستے پر نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی تباہ ہوگئی ہے جبکہ فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

خیال رہے گذشتہ روز کیچ کے علاقے تربت میں فورسز کی گاڑی کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ پنجگور میں فورسز کیلئے راشن لیجانے والی گاڑی کو مسلح افراد نے تحویل میں لیا تھا۔

تربت و پنجگور حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔