بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مورخہ 29 اپریل بروز منگل دوپہر ایک بجے پنجگور کے علاقہ چتکان بازار میں فوجی اہلکاروں پر حملہ کرکے جدید ہتھیاروں سے انھیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فوج کے دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ قابض فوج بلوچ سرمچاروں کے خوف سے عام عوام کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے اور انہیں سودا سلف خریدنے کے لیے بھیجتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور عوام کو تنبیہ کرتی ہے کہ وہ فوج و ایف سی سے دور رہیں کیونکہ وہ ہمہ وقت ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ہماری کسی بھی کاروائی میں عام عوام کو کسی قسم کا نقصان پہنچے۔