بلوچ نیشنل موومنٹ کے جاری بیان کے مطابق پارٹی نیدرلینڈز چیپٹر کے کارکنوں نے نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے زیرِ اہتمام پاکستانی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔
مظاہرے میں پاکستانی ریاست کی جانب سے بلوچ، پشتون، سندھی اقوام کے خلاف ظلم، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی کے خلاف آواز بلند کی گئی۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران مقررین نے کہا پاکستان افغان مہاجرین کو بھی بغیر کسی قانونی عمل کے زبردستی ملک بدر کیا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بی این ایم کے نمائندوں نے کہا کہ بلوچ قوم دیگر مظلوم قومیں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہیں اور ریاستی ظلم و ستم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گی۔ انہوں نے افغان مہاجرین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔