نوشکی، مستونگ : فائرنگ اور روڈ حادثات میں، 2 افراد ہلاک10، افراد زخمی

162
File Photo

تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افرادزخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو نوشکی کے علاقے قادرآباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے میران جان اور نصیب اللہ کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کوہسپتال پہنچادیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔مزید کارروائی شروع کردی۔

جبکہ نوشکی کے قریب ڈپٹی کمشنرخاران کے اسکواڈ کی گاڑی الٹنے سے ایک لیویز اہلکارزخمی ہوگیا۔

لیویز کے مطابق جمعرات کو ڈپٹی کمشنر خاران منیراحمد سومرو کوئٹہ جارہے تھے کہ انکے سکواڈ میں شامل لیویز کی گاڑی الٹنے سے ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچادیا گیا۔

دریں اثنا مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد میں ایک ہی قبیلے کے افراد کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں لا کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔