دکی: جعلی مقابلہ، ایک اور شخص کی شناخت لاپتہ شخص کے طور پر ہوگئی

48

بلوچستان کے علاقے دکی میں پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں ایک اور شخص کی شناخت لاپتہ شخص کے طور پر ہوئی ہے جنہیں پاکستانی فورسز نے قلات کے علاقے منگچر سے 12 اپریل 2025 کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔

جعلی مقابلے میں مارے گئے شخص کی شناخت اعجاز ولد خدابخش سکنہ منگچر کے نام سے ہوئی ہے۔

اعجاز بلوچ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے میڈیا کو 16 اپریل کو دی۔ اہلخانہ کے مطابق اعجاز کو 12 اپریل 2025 کو پاکستانی فورسز نے ان کے ایک ساتھی زید ولد عابد خان سکنہ سریاب شال کے ہمراہ حراست میں لیا جس کے بعد دونوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔

آج ان کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تصویر میں موجود لاش اعجاز بلوچ کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جعلی مقابلے میں ایک شخص کی شناخت محمد دین مری کے نام سے ہوئی تھی جنہیں فورسز نے 4 ماہ قبل گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تھا۔