بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اور ناچ میں گزشتہ رات مسلح ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا مقصد گھر میں موجود ایک نوجوان کو اغواء کرنا تھا، تاہم اہل خانہ کی جانب سے شدید مزاحمت کے باعث ان کی یہ کوشش ناکام ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ جب اہل خانہ نے اغواء کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے مزاحمت کی تو حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے ان کا اپنا ہی ساتھی موقع پر ہلاک ہوگیا۔
واقعے کے بعد باقی حملہ آور ساتھی کی لاش چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاحال حکام کا اس حوالے سے موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے جبکہ لاش تاحال وہیں پڑی ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی سرپرستی میں مسلح گروہ تشکیل دی گئی ہے جنہیں عوامی زبان میں “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔
قوم پرستوں کا موقف ہے کہ یہ گروہ نہ صرف سیاسی اور سماجی کارکنوں کو قتل اور لاپتہ کرنے میں ملوث ہیں بلکہ منشیات، اغواء برائے تاوان، اور دیگر جرائم میں بھی سرگرم ہیں۔ ان گروہوں کو ریاستی اداروں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور حکام کی جانب سے انہیں کھلی چھوٹ دی گئی ہے