خاران گْواش روڈ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ بی ایل ایف

168

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے بائیس اپریل کو سہ پہر پانچ بجے سے لے کر چھ بجے تک خاران کے علاقے گْواش میں سی پیک لنک روڈ پر واقع کلّگ کراس کے مقام پر ناکہ بندی کی۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی، اور عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے ناکہ بندی کے دوران دو بوزر گاڑیوں کو روکا اور معمول کے مطابق ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کی۔ ابتدائی چھان بین کے بعد جب یہ واضح ہوا کہ یہ گاڑیاں ذاتی استعمال کی ہیں اور ان کا کسی ریاستی منصوبے یا فورسز سے تعلق نہیں ہے، تو گاڑیوں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر باحفاظت روانہ کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ چیکنگ کے دوران سرمچار اپنے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے اور مسافروں و ڈرائیوروں نے ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔