کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آگیا، متاثرہ مریض کو فاطمہ جناح اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرادیا گیا ہے۔
بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کا یہ تیسرا مثبت کیس ہے، کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض کا انتقال بھی ہو چکا ہے۔
فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں زیر علاج مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
17 سالہ مریض کا تعلق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ سے ہے، متاثرہ مریض کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرادیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کا یہ تیسرا مثبت کیس ہے۔اس سال کانگو وائرس سے متاثرہ ایک مریض کا انتقال بھی ہو چکا ہے ۔