یرغمالیوں کی تعداد 182، مقابلے میں گیارہ فوجی اہلکار ہلاک – بی ایل اے

925

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے جعفر ایکسپریس پر قبضے کے بعد جاری مزاحمت کے دوران 182 یرغمالیوں کو اپنے تحویل میں لے لیا ہے۔ اس آپریشن میں ابتک گیارہ پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا ہے اور بی ایل اے کے سرمچار ابھی تک جعفر ایکسپریس پر مکمل قابض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے مزید واضح کرتی ہے کہ یرغمالیوں میں پاکستانی فوج، پولیس، آئی ایس آئی اور اے ٹی ایف کے حاضر سروس اہلکار شامل ہیں، جو چھٹیوں پر جا رہے تھے۔ جبکہ عام شہریوں خاص طور پر خواتین، بچوں، بیماروں اور بلوچ شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم کرکے رہا کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے مزید واضح کرتی ہے کہ اگر فوجی مداخلت جاری رکھی گئی، تو تمام یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔ بی ایل اے کی مجید بریگیڈ، ایس ٹی او ایس، فتح اسکواڈ اور زراب یونٹ کے جنگجو اس آپریشن کی قیادت کر رہے ہیں، اور کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔