بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ہرنائی کے علاقے کوچیالی میں پاکستان فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں پر اس وقت دھماکا ہوا جب وہ ریلوے ٹریک کی کلئرینس میں مصروف تھے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔