گوادر: مسلح افراد کی شاہراہ پر ناکہ بندی، چیکنگ جاری

247

بلوچستان کے علاقے اورماڑ اور پسنی کے درمیان بزی کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ لگا کر چیکنگ کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت مسلح افراد علاقے میں موجود ہیں جبکہ وہ ناکہ لگا کر آنے جانے والے گاڑیوں کو چیک کررہے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ وقتوں سے بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے اس طرح کی کاروائیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔