گوادر: سوختہ لاش برآمد

55

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل جیوانی کے علاقے روبار سے ایک سوختہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاش کا سر صحیح حالت میں ہے تاہم پورا دھڑ بری طرح جل چکا ہے۔

لاش کی شناخت شاہد ولد عبدالحمید کے نام سے ہوا ہے ، علاقائی لوگوں کے مطابق مزکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے 26 جولائی 2023 کو گوادر سے لاپتہ کردیا تھا۔ بعد ازاں 13 ستمبر 2023 کو گوادر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔جبکہ آج اسکی سوختہ لاش
برآمد ہوئی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان زیر حراست افراد کی جعلی مقابلوں میں قتل اور لاشیں ملنے کے اسباب جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے ۔