گوادر کے علاقے پدی زر کے مقام پر پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں تین اہلکاروں سمیت چار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق گذشتہ شب پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین فورسز اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ایچ او گوادر محسن علی بلوچ کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
علاقائی صحافیوں کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔