گوادر انتظامیہ نے بھی رات کے وقت سفر پہ پابندی عائد کردی

472

گوادر انتظامیہ نے بھی رات کے وقت سفر پہ پابندی عائد کردی۔

گوادر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں اور موجودہ حالات کے پیش نظر، ضلعی انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹرز کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا ہے کہ آج، 28 مارچ 2025 سے تا حکمِ ثانی، ضلع گوادر کی حدود میں کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کا رات کے وقت داخلہ مکمل طور پر بند رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق کراچی اور کوئٹہ سے گوادر آنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ صبح 5 بجے سے اپنا سفر شروع کریں، جبکہ آخری گاڑی صبح 10 بجے روانہ ہوگی تاکہ تمام مسافر گاڑیاں شام تک بحفاظت گوادر پہنچ سکیں۔

گوادر سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ صبح 6 بجے روانہ ہونگے، جبکہ آخری گاڑی دوپہر 1 بجے نکلے گی تاکہ مغرب سے پہلے اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔

ان اوقات کے علاوہ ضلع گوادر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو چیک پوسٹوں پر روک دیا جائے گا۔ لہٰذا، تمام ٹرانسپورٹرز حضرات سے گزارش ہے کہ مقررہ ٹریفک ایڈوائزری پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کچھی اور پنجگور کے انتظامیہ نے بھی رات کے وقت سفر پی پابندی عائد کردی ہے۔

یہ فیصلے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے بلوچستان بھر کے شاہراوں کو اپنے کنٹرول میں رکھنے میں تیزی آئی ہے۔

گذشتہ دنوں بلوچ راجی آجوئی سنگر براس نے گوادر سے لے بولان تک بلوچستان کے تمام شاہراہوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد کئی گھنٹوں تک سنیپ چیکنگ کرتے رہے۔

اس دوران گوادر سے کراچی جاتے ہوئے مسافر بس سے جاتے ہوئے چھ افراد کو ہلاک کیا گیا براس ترجمان کے ہلاک ہونے والوں کا تعلق پاکستان خفیہ اداروں سے تھا۔