کیچ: پاکستانی فورسز پر حملہ

318

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

فورسز کو کیچ کے علاقے تمپ نذر آباد کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں ایک گاڑی کو شدید نقصان کا سامنا رہا ہے جس میں سوار اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حملے کے فورا بعد تربت سے ہیلی کاپٹر جاہ وقوعہ پر پہنچ گئے جو بعدازاں واپس چلے گئے۔

تاہم حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔