بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کو کیچ کے علاقے بلیدہ مزن کور کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آکر ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے جس میں سوار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے حکام موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ بلیدہ میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔