بلوچستان کے ضلع کیچ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
لاشیں کیچ کے علاقے بلیدہ گردانک سے ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق گردانک سے تین تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں شدید تشدد کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
تینوں نعشیں لیویز فورس نے اپنی تحویل میں لے کر لیویز تھانہ منتقل کردیا تاہم ابھی تک ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں۔