بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کی ہے جبکہ دو مقامات پر فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
بدھ کے روز کوہلو اور سبی کے درمیان برگ کے علاقے میں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے گھنٹوں تک گاڑیوں کی تلاشی لی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے دوران ناکہ بندی ایک لیویز اہلکار کو حراست میں لیا تاہم بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا۔
اس دوران فورسز نے علاقے میں پیش قدمی کی جن پر پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے مذکورہ علاقے میں دوسرے بھی پیش قدمی کی تاہم مسلح افراد نے دوبارہ ان پر حملہ کیا۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔