بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گذشتہ شب شہر بھر میں پاکستانی فورسز کی ناکہ بندیاں، گاڑیوں پر گشت جاری رہی جبکہ متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
رات گئے پاکستانی فورسز کے نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ جگہ جگہ ناکہ بندیوں اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا اس دوران فورسز کی بڑی تعداد سڑکوں پر گشت کرتی رہی۔ پریس کلب، سول ہسپتال ، سی ایم ہاؤس کے ارگرد فورسز کی بڑی نفری تعینات ہے جبکہ کینٹ جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا۔
گذشتہ شب سریاب کے علاقے متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے اس دوران سیاسی کارکنوں سمیت دیگر افراد کو جبری لاپتہ کیا گیا جن کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہے۔
حکام نے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔