کوئٹہ کریک ڈاؤن جاری، پولیس و خفیہ اداروں نے دو بچیوں کو اغواء کرلیا

355

شہر میں جگہ جگہ پولیس ناکے گرفتاریاں لوگوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق آج دوپہر کلی قمبرانی کے قریب سے سرف گاڑی میں سوار ایک پولیس اہلکار سمیت سول کپٹروں میں ملبوس مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نی دو بچیوں کو اغوا کرلیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کلی قمبرانی کے رہائشی دو بچیاں جنھیں شہباز خان چوک پہ کریک ڈاؤن کے دوران سول گاڑی میں وردی اور بغیر وردی میں موجود مسلح اہلکاروں نے مذلفہ قمبرانی ولد احسان اللہ اور آجوئی نامی دو بچیوں کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

دونوں بچیاں جن کی عمر 16 سے 17 سال ہے گورنمنٹ ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے طالبات ہیں اور اپنے کالج سے گھر واپس جارہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

واضح رہے کہ آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی دھرنے کے چلتے پولیس نے مذکورہ علاقے کو محاصرہ میں لے لیا ہے جبکہ فائرنگ و تشدد کے واقعات میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے اس دوران درنہ گاہ کے قریب یا اس طرف جانے والوں کو گرفتار کر رہی ہے۔

کلی قمبرانی سے لاپتہ ہونے والے بچیوں کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ سے شدید پریشانی میں مبتلاء ہیں، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچیوں کی بازیابی کے فوری اقدامات کریں۔