کوئٹہ: ڈاکٹر ثناء اللہ و بھانجے رہا، شاہ جی صبغت اللہ تاحال لاپتہ

291

گزشتہ دنوں کوئٹہ سے لاپتہ ہونے والے معروف عالم دین مولانا عبدالحق بلوچکے بیٹے اور مکران میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ اپنے دو بھانجوں آفتاب عالم اور شمس عالم کیساتھ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے-

یاد رہیکہ انہیں گزشتہ شب کوئٹہ میں واقع انکے گھر سے اٹھا یا گیا تھا جب سیکورٹی اداروں نے گھر پر چھاپہ مارکر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنماء صبغت اللہ شاہ جی کو اٹھایا،جبکہ صبغت اللہ شاہ جی تاحال بازیاب نہ ہوسکے اور ناہی انہیں ابھی تک کسی عدالت کے سامنے پیش کرکے انکا قصور بتایا گیا ہے-