کوئٹہ: ڈاکٹر الیاس کو رہا کردیا

244

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر الیاس بیٹے سمیت رہا ہوگئے۔

ڈاکٹر الیاس کو بیٹے سمیت دو روز قبل جبری لاپتہ کیا گیا، بعدازاں انکی گرفتاری ظاہر کی گئی۔ ڈی سی کوئٹہ نے ڈاکٹر الیاس بلوچ کو 3 ایم پی او کے تحت جیل میں بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

ڈاکٹر الیاس بلوچ کو بیٹے سمیت ہدہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

ڈاکٹر الیاس بولان میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل اور ماہرِ نفسیات ہیں انہیں گذشتہ روز جبری گمشدگی کے بعد ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی جن کو جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دوران پریس کانفرنس الزام کیا کہ ڈاکٹر الیاس نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں۔